14 دسمبر ، 2021
سندھ بار کونسل کے سیکریٹری عرفان مہر کے قتل کی تفتیش میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
سی ٹی ڈی کی تفتیشی ٹیم نے ملزمان کے ہوٹل سے نکلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔
دونوں ملزمان کینٹ اسٹیشن کے قریب ہوٹل سے صبح 6 بج کر 28 منٹ پر نکلے تھے، ویڈیو میں دونوں ملزمان کے ہاتھوں میں ہیلمٹ اور شاپنگ بیگز دیکھے جا سکتے ہیں۔
سی ٹی ڈی کی تفتیش کے مطابق مقتول کی بیوی کی جانب سے شوہر کے گھر سے نکلنے کی اطلاع ملزمان کو دی گئی جس کے بعد دونوں ملزمان ہوٹل سے واردات کے لیے روانہ ہوئے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سندھ بار کونسل کے سیکرٹری عرفان مہر کو گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔