15 دسمبر ، 2021
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ راوی سٹی منصوبہ فن تعمیرات کا شاہکار ہوگا جبکہ سعودی عرب کی 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری قابل تعریف ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھاکہ لاہور کےساتھ نیا شہر بسانے کی ضرورت ماحولیاتی آلودگی کے باعث پیش آئی، دریاؤں میں بھارت سے زہریلا پانی آ رہا ہے، جسے صاف کرکے راوی کنارے بسنے والے شہر کو دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ راوی سٹی منصوبہ فن تعمیرات کا شاہکار ہوگا، برادر ملک سعودیہ کی طرف سے 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری قابل تعریف ہے، خالد عبدالعزیز کی سعودی کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کے علاوہ ایک ہزار 900 اپارٹمنٹس، 6 اسکول اور ایک بڑا اسپتال بھی بنائے گی۔
جسٹس وجیہہ الدین کے حوالے سے ان کا کہناتھاکہ جسٹس وجیہہ الدین کی ممبر شپ 2015 میں منسوخ کر دی گئی تھی تاہم اب ان کے بیان پرپارٹی انہیں لیگل نوٹس بھیج سکتی ہے۔