26 اکتوبر ، 2012
منیٰ… لاکھوں حجاج کرام مزدلفہ میں قیام کے بعد منیٰ پہنچ کر رمی جمرات میں مصروف ہیں۔رات بھر مزدلفہ میں قیام اور عبادت میں مشغول رہنے اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد عازمین منیٰ میں آج صرف بڑے شیطان کو7 کنکریاں ماریں گے۔مزدلفہ میں قیام کو شب قدر کی رات سے زیادہ افضل رات کہا گیا ہے۔مزدلفہ میں قیام کے دوران حاجیوں نے تینوں دن رمی کے لیے 70 کنکریاں جمع کیں۔مزدلفہ سے منیٰ کے درمیان فاصلہ9 کلو میٹر ہے اس لیے عازمین بسو ں کے علاوہ پیدل بھی منیٰ کا ر خ کررہے ہیں۔آج عازمین حج بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کریں گے اور سر کے بال مونڈھوا کر احرام کی پابندیوں سے آزاد ہوجائیں گے۔آج کے دن احرام کی پابندیوں سے فارغ ہونے والے حاجی طواف زیارت اور سعی کی ادائیگی کے لیے مکہ روانہ ہوں گے جو کہ حج کا ایک اور اہم رکن ہے اور واپس منیٰ آجائیں گے۔