اریبہ حبیب کی شادی، معروف بھارتی اداکارہ بھی دلہن کی طرف سے شامل

اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں شادی کا کارڈ اور مٹھائی کے ڈبے رکھے ہوئے ہیں—فوٹو: اریبہ حبیب/انسٹاگرام
اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں شادی کا کارڈ اور مٹھائی کے ڈبے رکھے ہوئے ہیں—فوٹو: اریبہ حبیب/انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

گزشتہ روز اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں شادی کا کارڈ اور مٹھائی کے ڈبے رکھے ہوئے ہیں۔

اریبہ حبیب کے مطابق وہ اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز نئے سال کی شروعات میں کرنے جا رہی ہیں۔ اداکارہ 2 جنوری بروز اتوار کو سعدین عمران سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔ 

اداکارہ کی شادی کی تاریخ پر بھارتی ڈراموں کی معروف اداکارہ اور بگ باس سیزن 14 کی امیدوار پوترا پونیا نے بھی ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے اریبہ حبیب کی شادی کا کارڈ اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا اور لکھا کہ میں دلہن والوں کی طرف سے ہوں۔

اریبہ حبیب کی رواں برس اگست میں بات پکی ہوئی تھی جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں—فوٹو: اسکرین شاٹ
اریبہ حبیب کی رواں برس اگست میں بات پکی ہوئی تھی جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں—فوٹو: اسکرین شاٹ

پوترا پونیا کی اسٹوری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہے جس پر صارفین پاک بھارت فنکاروں کی اس دوستی کو سراہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اریبہ حبیب کی رواں برس اگست میں بات پکی ہوئی تھی جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

مزید خبریں :