Time 26 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ابھیشیک نے کس اداکار کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا؟ پرانا بیان وائرل

ابھیشیک نے کس اداکار کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا؟ پرانا بیان وائرل
ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی/فوٹوفائل

بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن اور اداکارہ ایشوریا رائے کے درمیان دوریوں کی خبریں سرگرم ہیں حتیٰ کہ ہندو پنڈت بھی دونوں میں جلد علیحدگی کی پیشگوئی کرچکے ہیں لیکن اہل خانہ سمیت بالی وڈ جوڑی نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی لیکن 17 سال بعد ابھیشیک اور ایشوریا فوٹو شوٹ میں تو کہیں عوامی مقامات پر بھی علیحدہ  دیکھے جانے لگے ہیں جس کے سبب مداحوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

اداکار جوڑی میں طلاق کے حوالے سے موجودہ قیاس آرائیوں کے درمیان بھارتی میڈیا نے ابھیشیک کی ایک پرانی ویڈیو بھی شیئر کی جو رنبیر کپور اور کارتک آریان کی شادی کے حوالے سے ہےْ

 ویڈیو میں جب میزبان کی جانب سے ابھیشیک کو  رنبیر کپور کو  کامیاب ازدواجی زندگی سے متعلق کوئی مشورہ دینے کا کہا گیا تو ابھیشک کا کہنا تھا رنبیر کو ضرورت نہیں۔

بعد ازاں ابھیشیک نے رنبیر کیلئے  زور دیتے ہوئے کہا کہ  ’محبت اور ایک دوسرے کا احترام کسی بھی رشتے کے سب سے اہم پہلو ہیں، شادی کا فیصلہ محبت اور احترام پر مبنی ہونا چاہیے۔

اس گفتگو کے حوالے سے کارتک آریان کا کہنا تھا کہ جب  رنبیر کپور  نے ابھیشیک کو اپنے بجائے مجھے شادی سے متعلق   مشورہ دینے کا کہا  تو ابھیشیک اور رنبیر دونوں نے مجھے   شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا۔


مزید خبریں :