Time 19 دسمبر ، 2021
پاکستان

"جاؤ میاں اپنا کام کرو ہمیں کام نہ سکھاؤ" ڈی آئی جی ٹریفک کو جواب دینے والے 5 اہلکار معطل

عام شہری کے بھیس میں دورے کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک احمدیار چوہان کو پولیس اہلکاروں نے ترکی بہ ترکی جواب دیاتھا— فوٹو: کراچی ٹریفک پولیس
عام شہری کے بھیس میں دورے کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک احمدیار چوہان کو پولیس اہلکاروں نے ترکی بہ ترکی جواب دیاتھا— فوٹو: کراچی ٹریفک پولیس

کراچی میں  شاہراہ فیصل پر ڈیوٹی چھوڑ کر ایک جگہ بیٹھ کر گپ شپ کرنے والے 5 پولیس اہلکاروں کو ڈی آئی جی ٹریفک احمدیار چوہان نے معطل کر دیا ہے۔ 

عام شہری کے بھیس میں دورے کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک احمدیار چوہان کو پولیس اہلکاروں نے ترکی بہ ترکی جواب دیاتھا۔

ڈی آئی جی ٹریفک احمد یار چوہان پرائیویٹ کار میں شہر میں گھوم پھر رہے تھے کہ شارع فیصل پر ائیرپورٹ کے اسٹار گیٹ سگنل پر ڈیوٹی کے دوران ایک جگہ جمع پولیس اہلکاروں کے پاس جا پہنچے، ڈی آئی جی ٹریفک سڑک کنارے کھڑے ہوکر ان کی گفتگو سننے لگے۔

اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے کے بجائے خوش گپیوں میں مصروف تھے ڈی آئی جی نے اہلکاروں سے شہری بن کر کہا کہ "ٹریفک کو کنٹرول کرو یہاں کیوں کھڑے ہو"۔

 اہل کاروں کی جانب سے طنزیہ جواب کی ڈی آئی جی ٹریفک کو قطعی طور پر توقع نہیں تھی، ایک اہلکار نے کہا کہ "جاؤ میاں اپنا کام کرو ہمیں کام نہ سکھاؤ" جس پر ڈی آئی جی ٹریفک احمدیار چوہان نے ٹریفک پولیس کے 2  افسران سمیت5 اہلکاروں کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا ۔

مزید خبریں :