انٹرٹینمنٹ
22 دسمبر ، 2021

رنویر سنگھ نے فلم 83 کیلئے کتنا معاوضہ لیا؟

رنویر سنگھ فلم 83 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کا کردار نبھارہے ہیں —فوٹو: بھارتی میڈیا فائل
رنویر سنگھ فلم 83 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کا کردار نبھارہے ہیں —فوٹو: بھارتی میڈیا فائل 

کبیر خان کی ہدایتکاری میں بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی نئی آنے والی فلم '83 ' رواں ہفتے ریلیز کیلئے تیار ہے ۔

رنویر سنگھ فلم 83 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کا کردار  نبھارہے ہیں جبکہ اس فلم میں ممکنہ طور پر 1983 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں کامیاب بھارتی ٹیم کی کہانی کو دکھایا گیا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں رنویر سنگھ نے فلم 83 میں اداکاری کرنے کا کتنا معاوضہ لیا ہے؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  رنویر نے اس فلم  میں اداکاری کرنے کیلئے 20 کروڑ  بھارتی روپے(47 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے)  معاوضہ وصول کیا ہے جبکہ وہ فلم سے ہونے والے بزنس میں بھی حصہ دار ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اداکار فلم کے بزنس میں  کتنے فیصد حصے دار ہوں گے۔

واضح رہے کہ  فلم میں رنویر کے علاوہ دپیکا پڈوکون بھی اداکاری کرتی نظر آئیں گی، فلم کے ٹریلر کو  پہلے ہی کافی پسند کیا گیا ہے جبکہ پروڈیوسرز کی جانب سے  اُمید کی جارہی ہے کہ فلم بھی شائقین کے دلوں میں گھر کرلے گی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM