پاکستان
26 اکتوبر ، 2012

گیاری سیکٹرسے مزید 3شہداکے جسدخاکی نکال لیے گئے

سیاچن/راولپنڈی…گیاری سیکٹرمیں برفانی تودے تلے دب کرشہیدہونے والے مزیدتین فوجی جوانوں کے جسدخاکی نکالے لئے گئے جس کے بعداب تک مجموعی طورپر97جسدخاکی نکالے جاچکے ہیں ۔جمعہ کوآئی ایس پی آرسے جاری بیان کے مطابق گیاری سیکٹرمیں اس سال برفانی تودے کے تلے دب کرشہیدہونے والے فوجی جوانوں اورسویلین کے جسدخاکی نکالنے کی کارروائی بدستورجاری ہے اورجائے وقوعہ سے مزیدتین جسدخاکی نکال لئے گئے جس کے بعدوہاں سے مجموعی طورپر97جسدخاکی نکالے جاچکے ہیں ۔واضح رہے کہ پاک فوج نے آخری جوا ن کاجسدخاکی نکالے جانے تک گیاری سیکٹرمیں آپریشن جاری رکھنے کااعلان کیاتھا۔

مزید خبریں :