پاکستان

کراچی میں فائرنگ سے تحریک انصاف کا کارکن جاں بحق اور ایک شخص زخمی

خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ قائد آباد واقعے میں جاں بحق حیدر سواتی تحریک انصاف کا کارکن تھا، ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے— فوٹو: سوشل میڈیا
خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ قائد آباد واقعے میں جاں بحق حیدر سواتی تحریک انصاف کا کارکن تھا، ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے— فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی کے علاقے قائد آباد میں پُل کے قریب کار  پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت خدا دوست عرف حیدر ولد شاہ پرسان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی شخص 50 سالہ عمر  زادہ ولد صاحب زادہ ہے۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی، واردات ابتدائی طور پر زمین کا تنازع لگتا ہے، جاں بحق شخص کی لاش اور  زخمی کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جاں بحق حیدر سواتی تحریک انصاف کا کارکن ہے، خرم شیر زمان

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رکن اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ  قائد آباد واقعے میں جاں بحق حیدر سواتی تحریک انصاف کا کارکن تھا، ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

خرم شیر زمان نے وفاقی وزیر داخلہ سے کراچی کی صورتحال کا فوری نوٹس لینے کی درخواست کی اور کہا کہ  پی ٹی آئی کے ورکرز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، نالائقِ اعلیٰ  صوبائی وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے کا اہل نہیں، صوبے میں بےتحاشہ بدانتظامی ہے مراد علی شاہ کو نیند کیسے آتی ہے؟

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ حیدر سواتی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید خبریں :