پاکستان

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اسلام آبادنے ریکارڈ ساڑھے 7 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس ریکوری کرلی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے پہلی ششماہی میں ٹیکس جمع کر کے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے مالی سال 2021 کے پہلے 6 ماہ میں ریکارڈ ساڑھے 7 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس ریکوری کرلی۔

گاڑیوں کی چیکنگ کے نئے نظام کے تحت چوری شدہ 221 گاڑیاں بھی مالکان کے حوالے کردی گئیں ہیں۔

ایکسائزحکام کے مطابق پروفیشنل ٹیکس، بیڈ ٹیکس، موٹر وہیکل ڈیلرز رجسٹریشن اور پراپرٹی ڈیلر رجسٹریشن سے ٹیکس نیٹ بڑھ گیاہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ چند سال پہلے تک اسلام آباد کے فائیو اسٹار ہوٹلزبھی محض 50 پیسے بیڈ ٹیکس کی مد میں ادا کرتے تھے لیکن اصلاحات کے بعد محکمہ ایکسائز کی ماہانہ ٹیکس وصولی کروڑوں روپے تک پہنچ چکی ہے۔

مزید خبریں :