پاکستان
27 اکتوبر ، 2012

پاکستان میں توانائی کے بحران کے حل کا عزم لیے نئے امریکی سفیر کی آمد

پاکستان میں توانائی کے بحران کے حل کا عزم لیے نئے امریکی سفیر کی آمد

اسلام آباد…پاکستان کے لئے امریکا کے نئے سفیر رچرڈ اولسن سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کو قابل افراد کا خوبصورت ملک قرار دیتے ہوئے یہاں توانائی بحران کے حل اور عوامی فلاحی منصوبوں میں مدد دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی سفارتخانے کے مطابق سفیر کی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے آنے والے رچرڈ اولسن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ صدر آصف علی زرداری سے جلد ملاقات کر اسناد سفارت پیش کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ پاک امریکا تعلقات کو باہمی احترام کی بنیاد پر استوار رکھنے کیلئے تمام طبقات زندگی سے ملیں گے، انہیں خوبصورت ملک پاکستان دیکھنے اور اس کے قابل افراد سے ملنے کی خواہش ہے، پاکستان میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، پاک امریکا اقتصادی، تجارتی تعلقات کو بہت زیادہ فروغ دیا جاسکتا ہے۔ رچرڈ اولسن نے کہاکہ وہ پاکستان میں توانائی بحران کے حل اور عوام کو تعلیم اور صحت کی فراہمی کیلئے کوشاں رہیں گے۔

مزید خبریں :