پاکستان
Time 06 جنوری ، 2022

'چیئرمین نیب کسی بھی قائمہ کمیٹی میں بطورپرنسپل اکاؤنٹنگ افسر پیش نہیں ہونگے'

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جاوید اقبال کی عدم شرکت پر چیئرمین پی اے سی رانا تنویر نے اجلاس مؤخر کردیا۔

خیال رہےکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چیئرمین نیب جسٹس( ر) جاوید اقبال کو طلب کر رکھا تھا، وہ پیش نہ ہوئے تاہم نیب کی طرف سے سیکرٹری قومی اسمبلی کے نام لکھا گیا خط پیش کر دیا گیا۔

خط میں کہاگیا ہےکہ چیئرمین نیب پی اے سی سمیت کسی بھی قائمہ کمیٹی، آئینی ادارے اور خود مختار اداروں کے سامنے بطور  پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر پیش نہیں ہوں گے، چیئرمین نیب کی نمائندگی ڈی جی نیب کیا کریں گے، اس کی منظوری وزیراعظم نے دی ہے۔

 چیئرمین پی اے سی رانا تنویر نےکہا کہ  نیب کے خط کی وضاحت کے لیےکابینہ ڈویژن کو خط لکھیں گے، اگر قواعد وزیراعظم کو چیئرمین کی جگہ ڈی جی کو نمائندگی کا اختیار دیتے ہیں تو تسلیم کریں گے۔

کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ نیب کی طرف سےبریفنگ سب کے سامنے دی جائے،رانا تنویر نے اجلاس مؤخرکرتے ہوئےکہا کہ ڈی جی نیب نے انہیں کچھ ایسی معلومات دیں جس پر اجلاس ان کیمرا کر دیا تھا، اگر حکومت چیئرمین نیب کو جوابدہ نہ بنائے تو  یہ زیادتی ہوگی۔

مزید خبریں :