پاکستان
28 اکتوبر ، 2012

وہاڑی میں مکان سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

وہاڑی میں مکان سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

وہاڑی …وہاڑی میں ایک شخص نے بیوی بچوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔ واقعہ وہاڑی کے علاقے پپلی اڈا میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق ملزم محمد پناہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ آج صبح جب وہ ملزم کے گھر پہنچے تو انہوں نے ملزم،اس کی بیوی اور دو بچوں کو مردہ حالت میں پایا۔تمام افراد فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم محمد پناہ نے بیوی،ایک بیٹے اور بیٹی کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے بعد خود کو بھی قتل کردیا۔ملزم سابق ناظم الطاف ڈاہا کا داماد تھا۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :