پاکستان
28 اکتوبر ، 2012

خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور … پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں، آزاد کشمیر اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ نمائندہ جیوز نیو ز محمد نعمان کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شام پانچ بج کر 11 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ پشاور، سوات، لوئر دیر، چارسدہ، نوشہرہ ، مردان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ایبٹ آباد ، ہری پور، مانسہرہ اور خیبر ایجنسی میں بھی زلزلہ آنے کی اطلاعات ہیں۔ پنجاب کے علاقوں پنڈ دادن خان، چنیوٹ اور سرگودھا سمیت گرد و نواح میں بھی زلزلہ آیا ہے جبکہ میر پور آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کا دورانیہ کچھ طویل تھا، تاہم کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی جبکہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا ۔

مزید خبریں :