12 جنوری ، 2022
کراچی: صدر میں ایک موبائل فون کمپنی میں ڈکیتی کی بڑی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت کی بالائی منزل پر 4 ملزمان سیڑھی کے راستے آتے ہیں اور چاروں ملزمان زینے میں کھڑے ہوکر ہی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔
اس دوران سامنے کے دفتر کا لڑکا منظر دیکھنے لگتا ہے تو واردات کا آرگنائزر مسلح شخص اسے بھی ساتھ لے جاتا ہے، تین ملزمان واردات کررہے ہوتے ہیں تو چوتھا شخص نگرانی کرتا نظر آتا ہے۔
واردات کے دوران ملزمان موبائل کمپنی کے دفتر سے 46 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد رقم جب کہ 77 لاکھ روپے سے زائد کے چیک لے گئے۔