13 جنوری ، 2022
لاہور: میرا کے وکیل نے اداکارہ کی نازیبا ویڈیو کے خلاف ایف آئی اے سے رجوع کرلیا۔
اداکارہ میرا کے وکیل کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو ایک درخواست دی گئی ہے جس میں اداکارہ میرا کی نازیبا ویڈیو کے سلسلے میں کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔
میرا کے وکیل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میرا کی ویڈیو جعلی ہے اس کے ذمہ داراوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔