پاکستان
16 فروری ، 2012

بابر اعوان، اعتزاز ،کھوسہ اور ظفر اللہ کے اثاثے الیکشن کمیشن میں چیلنج

 بابر اعوان، اعتزاز ،کھوسہ اور ظفر اللہ کے اثاثے الیکشن کمیشن میں چیلنج

اسلام آباد…پنجاب سے سینیٹ کے امیدواروں بابر اعوان، اعتزاز احسن، ذوالفقار کھوسہ اور ظفر اللہ کے اثاثے منظر عام پر آ گئے ہیں، بابر اعوان اور اعتزاز کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ ذوالفقار کھوسہ کے پاس 7 لاکھ اور ظفر اللہ ڈھانڈلہ کے پاس 5 لاکھ روپے ہیں۔ چاروں کے اثاثوں کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا گیا ہے،سینیٹ انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائے گئے ،اثاثوں کے مطابق بابراعوان کے پاس سات کروڑ، 78لاکھ روپے کا کیش اور بینک میں ستانوے لاکھ روپے ہیں۔ بابر اعوان کے نام اسپین میں دو کروڑ روپے مالیت کی جائیداد پاکستان میں دوکروڑ روپے کی زمین، اسلام آباد میں ساڑھے تین کروڑوپے کا مکان بھی ہے ۔ صادق پلازہ لاہور میں 20لاکھ روپے مالیت کا دفتر بھی بابر اعوان کی ملکیت ہے انہوں نے ایک نجی فرم میں 40لاکھ روپے کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔ بابر اعوان کے پاس چار گاڑیاں ہیں۔ اعتزازاحسن کے دس کروڑ روپے کے بینک اکاوٴنٹس، 800کنال اراضی جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ اعتزاز کے نام بھی 400کنال اراضی ہے،، مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار کھوسہ کے نام 99 ایکڑ زرعی اراضی ہے اور وہ سات لاکھ روپے کے بینک اکاوٴنٹس کے مالک ہیں،ذوالفقار کھوسہ نے صرف سات ہزارروپے زرعی ٹیکس اداکیا۔مسلم لیگ ن کے ظفراللہ ڈھانڈلہ کا کوئی بینک اکاوٴنٹ ہے ہی نہیں، ان کے پاس صرف پانچ لاکھ روپے اور دو گاڑیاں ہیں،، ظفر اللہ 2ہزار 594 کنال اراضی کے مالک ہیں اورانہوں نے صرف تین ہزارروپے زرعی ٹیکس ادا کیا۔

مزید خبریں :