پاکستان
Time 17 جنوری ، 2022

پی ٹی آئی وزرا کی جانب سے نواز شریف کیخلاف ن لیگ میں بغاوت کے دعوے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وزرا کی جانب سے نواز شریف کے خلاف ن لیگ میں بغاوت کے دعوے کیے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگی قیادت نواز شریف کا پتہ صاف کرنے پر تلی ہے۔ ن لیگ میں ریس لگی ہوئی ہے، پہلی صف میں بیٹھنے والے چار لیڈرز  نواز شریف کو ہٹاکر خود قیادت سنبھالنا چاہتےہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ چار وں کسی سے ملنےگئےتو کہاکہ نوازشریف نے ملک کے ساتھ براکیا، آپ ہمیں کیوں نہیں سوچتے؟ 

فواد چوہدری نے آج پھر چار لیگی رہنماؤں کا نام بتانے سےگریز کیا اورکہا کہ ن لیگ شریف فیملی سےخودکو علیحدہ کرتی ہے تو یہ مثبت پیش رفت ہوگی۔

 وفاقی وزیر حماد اظہر کہتےہیں  کہ چار لیگی ارکان خود کو قیادت کا حقدار سمجھنےکی جرات رکھتے ہیں۔

 انہوں نے نام لیے بغیر چار ارکان کو کھل کر سامنے آنےکا مشورہ دیا۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل کی طرف سے بھی دعوے کیےگئے، ان کاکہنا تھا کہ ن لیگ سے ن نکالیں تو اچھا ہے، اب ن اور ش کے بغیر ہی چلنا ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے دعویٰ کیا ہےکہ شریف فیملی حکومت سے چار لوگوں کی ڈیل مانگ رہی ہے تاکہ یہ لوگ ملک سے باہر جاسکیں۔

 شہباز گل کا کہنا تھاکہ جن چارافراد کی ڈیل مانگی گئی ہے، ان میں شہبازشریف، ان کا بیٹا، نوازشریف اوران کی بیٹی شامل ہیں۔

مزید خبریں :