پاکستان
Time 19 جنوری ، 2022

کورونا: تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائیگا، این سی او سی

تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر کورونا ویکسین کی ٹیسٹنگ کی جائےگی: این سی او سی/ فائل فوٹو
تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر کورونا ویکسین کی ٹیسٹنگ کی جائےگی: این سی او سی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا کی صورتحال کے پیشِ نظر فوری طور پر تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ تمام صوبوں کی مشاورت اور کورونا صورتحال کا جائزہ لے کرتعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا جائےگا۔

 این سی او سی کا کہنا ہےکہ تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر کورونا ویکسین کی ٹیسٹنگ کی جائےگی۔

اس کے علاوہ این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا  ہےکہ کورونا کی 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں محدود کی جائیں گی اور  12 سال سے کم عمر بچوں کو متبادل دن اسکول بھیجا جائے گا۔


مزید خبریں :