21 جنوری ، 2022
چنیوٹ میں آٹھ سالہ بچے کی گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریکٹر چلانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
پولیس نے 8 سالہ بچے کی ٹریکٹر ٹرالی چلانے کی ویڈیو سامنے آنے پر بچے کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مہم جاری ہے، بچے کے خلاف کارروائی ہو گی جبکہ بچےکے فرار والد کی تلاش جاری ہے۔