30 اکتوبر ، 2012
واشنگٹن … امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ امریکی سمندری طوفان سینڈی بڑااورطاقتورطوفان ثابت ہوگا،امریکی انتظامیہ پوری طرح تیار ہے، میڈیا اور اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ سینڈی طوفان سے متاثرہ ٹرانسپورٹ کا نظام بحال ہونے میں وقت لگے گا،امریکی صدر نے مزید کہا کہ ابھی سینڈی طوفان سے نمٹنے کیلیے سوچ رہاہوں،انتخابات ذہن میں نہیں۔دریں اثناء ایک غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق مغربی ورجینیا کے گورنرنے سینڈی طوفان کی وجہ سے ریاست بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی۔