پاکستان
16 فروری ، 2012

بلوچوں اور پختونوں سے معافی مانگی جائے ، شہباز شریف

 بلوچوں اور پختونوں سے معافی مانگی جائے ، شہباز شریف

لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچوں اور پختونوں کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں اور بلوچوں سے کی گئی زیادتیوں پر معافی مانگی جائے۔لاہور میں ایک کانفرنس سے خطاب میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچوں کے مسائل کا حل ڈھونڈا جائے ان کے جائز مطالبات مانے جائیں پنجاب نے این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کے لئے اپنے حصے سے بارہ ارب روپے دیئے تھے پنجاب بڑا نہیں برابر کا بھائی ہے مزید قربانیاں دے گا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب نے نو ماہ سے ہاتھ جوڑ کر غیر ملکی امداد بند کر دی ہے اور پھر بھی زندہ ہے۔ اغیار چند کوڑیاں ہماری جھولی میں پھینک کر ڈو مور کا تقاضا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محنت دیانت اور عظمت کردار سے ہی کشمیر پاکستان بن سکتاہے۔

مزید خبریں :