Time 22 جنوری ، 2022
پاکستان

کراچی میں کچی آبادی کے بچوں کا گرین لائن بس پر پتھراؤ

کراچی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ گرین لائن کی بس پر پتھراؤ گرین لائن سروس کے اطراف کچی آبادی میں رہائش پذیر دو تین چھوٹے بچوں نے شرارتاً کیا— فوٹو: فائل
کراچی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ گرین لائن کی بس پر پتھراؤ گرین لائن سروس کے اطراف کچی آبادی میں رہائش پذیر دو تین چھوٹے بچوں نے شرارتاً کیا— فوٹو: فائل

کراچی میں کچی آبادی کے بچوں کی جانب سے گرین لائن بس پر  پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

کراچی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ گرین لائن کی بس پر  پتھراؤ گرین لائن سروس کے اطراف کچی آبادی میں رہائش پذیر دو تین چھوٹے بچوں نے شرارتاً کیا۔

 ترجمان کے مطابق کراچی پولیس چیف نے ان بچوں کو تلاش کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر متعلقہ ایس ایچ او کو  پتھراؤ کرنے والے بچوں کی تلاش کی ہدایت کی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے  بھی بی آر ٹی کے روٹ پر موجود تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو روٹ کے اطراف پولیس پیٹرولنگ بڑھانے اور اطراف کے علاقوں میں اس طرح کی سرگرمیوں سے باز رہنے کے نوٹس جاری کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :