پاکستان
30 اکتوبر ، 2012

پیڑولیم قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

پیڑولیم قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

لاہور…پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے،درخواست گزارعتیق احمد نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات اورسی این جی کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر مالی بوجھ کاباعث ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات اورسی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قراردیاجائے۔عدالت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی حکومت اوراوگراکونوٹس جاری کردیئے ہیں۔

مزید خبریں :