دنیا
Time 23 جنوری ، 2022

طالبان ترجمان کے ہاتھوں امریکی شہری نے اسلام قبول کرلیا

امریکی شہری کا اسلامی نام محمد عیسیٰ رکھا گیا ہے— فوٹو: افغان خبررساں ایجنسی
امریکی شہری کا اسلامی نام محمد عیسیٰ رکھا گیا ہے— فوٹو: افغان خبررساں ایجنسی

طالبان کے ترجمان وافغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کے ہاتھوں کرسٹو فر نامی امریکی شہری نے اسلام قبول کرلیا۔

افغانستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی شہر کرسٹو فر طویل عرصے سے افغانستان میں مقیم تھا۔

سرکاری ایجنسی کی جانب سے ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبان کے ترجمان و افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی شہری کو کلمہ شہادت پڑھا کر مشرف بہ اسلام کیا۔

کلمہ شہادت پڑھانے کے بعد ذبیح اللہ مجاہد اور دیگر حکام نے امریکی شہری کو گلے لگا کر مبارکباد پیش کی۔

ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ امریکی شہری کا اسلامی نام محمد عیسیٰ رکھا گیا ہے۔

مزید خبریں :