30 اکتوبر ، 2012
سکھر…خیر پورمیں پیپلز پارٹی کے جلسے پر حملہ کرنے والا ملزم عزیزاللہ جانوری باگڑجی فرار ہونے کی کوشش میں ہلاک ہوگیا ۔ ایس ایس پی پولیس کے مطابقملزم تھانے سے فرار ہونی کی کوشش پرپولیس کی فائرنگ سے ہلاک۔پولیس نے دعویٰ کیا کہملزم کے ساتھیوں نے اُسے تھانے سے فرارکرانے کی کوشش کی تھی ،تاہم پولیس نے مقابلہ کیا اور ملزم عزیز اللہ جانوری باگڑی فائرنگ کے تبادلے میں ماراگیا۔ملزم عزیزاللہ جانوری باگڑ جی نے خیر پورنفیسہ شاہ کے جلسے میں فائرنگ کر کے7افراد کو ہلاک کردیا تھا۔