27 جنوری ، 2022
نئے مشیر احتساب بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنے تجربےکی روشنی میں احتساب کے عمل کو شفاف اور تیز تر بنائیں گے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ان کے نئے مشیر احتساب مصدق عباسی نے ملاقات کی اور احتسابی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق مصدق عباسی نے مشیر تعینات کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور احتساب کےعمل میں بہتری کی یقین دہانی کراتے ہوئےکہا کہ وہ اپنے تجربےکی روشنی میں احتساب کے عمل کو شفاف اور تیز تربنائیں گے۔