پی ایس ایل 7 کی افتتاحی تقریب، 20 منٹ پر کتنے کروڑ کا خرچہ آیا؟

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 7 کی صرف 20 منٹ کی افتتاحی تقریب پر ڈھائی کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

پی ایس ایل کے ساتویں سیزن  کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد کی گئی تھی جس سے متعلق ذرائع کا بتانا ہے کہ 20 منٹ کی افتتاحی تقریب میں ڈھائی کروڑ کا خرچہ کیا گیا ۔

افتتاحی تقریب میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ اسٹیڈیم کی اسکرین پر پاکستان کی 70 سالہ کرکٹ تاریخ ڈاکیومینٹری کی صورت میں پیش کی گئی، تقریب کے دوران آتش بازی اور دلکش لائٹنگ بھی کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی ورچوئل افتتاحی تقریب پر 20 کروڑ سے زائد خرچ ہوئے تھے ،  2021 کی افتتاحی تقریب کا کچھ حصہ استنبول میں بھی ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ 2021 کی ورچوئل افتتاحی تقریب ٹیلی وژن پر ریکارڈ شدہ دکھائی گئی تھی۔

مزید خبریں :