16 فروری ، 2012
اسلام آباد … 20ویں ترمیم کی منظوری کیلئے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔ صدر زرداری نے سینیٹ کا اجلاس کل شام ساڑھے پانچ بجے طلب کیا ہے جس میں 20 ویں آئینی ترمیم کا بل منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ترجمان ایوان صدر فرحت اللہ بابر کے مطابق صدرزرداری نے سینیٹ کا اجلاس وزیر اعظم گیلانی کی ایڈوائس پرطلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی سے 20 ویں آئینی ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔