امیتابھ بچن کرپٹو کرنسی میں بھی شہنشاہ نکلے

امیتابھ بچن نے ایک ارب سے زائد بھارتی روپے کرپٹو کرنسی کے ذریعے کمائے۔ —فوٹو:فائل
امیتابھ بچن نے ایک ارب سے زائد بھارتی روپے کرپٹو کرنسی کے ذریعے کمائے۔ —فوٹو:فائل

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کئی دہائیوں سے اپنی جاندار اداکاری سے دوسرے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں  تاہم اب وہ ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو سے  پیسہ کمانے میں بھی سب پر بازی لے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے  مطابق امیتابھ بچن نے  ایک ارب سے زائد بھارتی روپے کرپٹو کرنسی کے ذریعے کمائے۔

رپورٹس کے  مطابق امیتابھ نے  2015 میں اپنے ابیٹےابھیشیک بچن کے ساتھ مل کر سنگاپور کی ایک کمپنی میں تقریباً ڈیڑھ کروڑبھارتی روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی۔

تاہم  ڈھائی سال کے اندر امیتابھ اورابھیشیک نے ایک ارب 12 کروڑ بھارتی روپے کمائے۔

واضح رہے کہ امیتابھ کا شمار  بالی وڈ کے امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے وہ صرف اداکاری کے ذریعے ہی پیسے نہیں کماتے بلکہ ان کے کئی کاروبار بھی ہیں۔

 یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل امیتابھ کا نام م پاناما پیپرز میں بھی آیا تھا۔پاناما پیپرز میں امیتابھ بچن کو بلک شپنگ کمپنی لمیٹیڈ، لیڈی شپنگ لمیٹیڈ، ٹریژر شپنگ لمیٹیڈ اور ٹرام شپنگ لمیٹیڈ کمپنی کا ڈائریکٹر ظاہر کیا گیاتھا۔

مزید خبریں :