01 فروری ، 2022
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 کے گھر میں خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت 28 سالہ سائرہ ارم کے نام سے ہوئی ہے اور بظاہر لگ رہا ہےکہ خاتون نے خودکشی کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ حتمی وجوہات پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آسکیں گی، لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی ہے۔
پولیس کو اہل خانہ نے بتایا ہے کہ خاتون کی شوہر سے لڑائی چل رہی تھی، خاتون کا مطالبہ تھا کہ شوہر آکر معافی مانگے، اہل خانہ کے مطابق خاتون نے پہلے بھی خودکشی کی کوشش کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔