پاکستان
31 اکتوبر ، 2012

بدامنی کیس :سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت

 بدامنی کیس :سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت

کراچی… سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بدامنی کیس کی سماعت جاری ہے، جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔ گذشتہ سماعت کے دوران بنچ نے عدالتی حکم کے باوجود زمینوں کا سروے نہ کرنے پر چیف سیکریٹری سندھ راجہ غلام عباس، ڈائریکٹر ماسٹر پلان (کے ایم سی) افتخار احمد قائم خانی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو شاہ زر شمعوں اور ڈائریکٹر سروے کو توہین عدالت پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں بدامنی کا اہم سبب زمینوں پر قبضہ ،تجاوزات اور غیر قانونی تارکین ہیں۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو آئندہ سماعت پر پیرول پر رہا کئے جانے والے ملزمان کا تفصیلی ریکارڈ پیش کرنے کا بھی حکم جاری کیا تھا جبکہ عدالت نے غیرملکی تارکین وطن سے متعلق کوئی رپورٹ نہ دینے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کی سرزنش بھی کی۔

مزید خبریں :