Time 03 فروری ، 2022
پاکستان

رقم کی منتقلی کیلئے اسٹیٹ بینک نے نئی سہولت متعارف کرادی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فوری ادائیگیوں کے نظام 'راست' میں فرد سے فرد کو ادائیگی متعارف کرادی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک سربراہان کو سرکلر کے ذریعے پاکستان کے فوری ادائیگیوں کے نظام راست کے دوسرے مرحلے میں فرد سے فردکو  فنڈ  ٹرانسفر  اور سیٹلمنٹ کی سہولت شروع کرنے کی اطلاع دی ہے۔

 صارف اپنے انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹ نمبر یا اپنے راست شناخت کے ذریعےکسی بھی اکاؤنٹ کے ساتھ لین دین کرسکیں گے۔ 

صارف کا رجسٹرڈ موبائل نمبر ان کی راست شناخت ہے،  راست سسٹم کے ذریعے رقم 20 سیکنڈ میں بھیجی جاسکے گی اور فنڈ ٹرانسفر کے کوئی چارجز بھی نہیں ہوں گے۔ 

بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صارف کی ساکھ کے مطابق ادائیگی کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کریں تاہم زیادہ سے زیادہ حد 2 لاکھ روپے سے کم نہ ہو  جب کہ کم از کم ادائیگی کی بھی کوئی حد مقرر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 اسٹیٹ بینک نے صارفین کو سہل اور آسان سہولت مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔  

مزید خبریں :