06 جون ، 2025
اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ اب متعدد بزنس سافٹ وئیر ٹولز کا حصہ بن سکے گا۔
مثال کے طور پر کلاؤڈ اسٹوریج، گلاؤڈ اسٹوریج اور دیگر کے لیے اسے استعمال کیا جاسکے گا۔
ایسا کنکٹرز نامی فیچر سے ممکن ہوگا جس کی بدولت چیٹ جی پی ٹی کے صارفین اس پلیٹ فارم سے نکلے بغیر گوگل ڈرائیو، ڈراپ باکس، ون ڈرائیو اور دیگر سے ڈیٹا اور تفصیلات حاصل کرسکیں گے۔
اوپن اے آئی نے بتایا کہ کنکٹرز سے صارفین کو اپنی کمپنی کے اہم ڈیٹا تک فوری رسائی میں مدد ملے گی۔
مثال کے طور پر ایک محقق باکس کنکٹر کو استعمال کرکے پی ڈی ایف یا اسپریڈ شیٹس سے سہ ماہی سیلز کا ڈیٹا حاصل کرسکے گا۔
کنکٹرز کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ موڈ بھی چیٹ جی پی ٹی کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
اس ریکارڈ موڈ سے صارفین چیٹ جی پی ٹی کو میٹنگز کو ریکارڈ یا ٹرانسکریب کرنے کے لیے استعمال کرسکیں گے۔
یہ ٹول خودکار طور پر نوٹس بھی تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی میں ڈیپ ریسرچ کنکٹرز کو بھی بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔
یہ نئے فیچرز مائیکرو سافٹ اور گوگل کے متعدد مقبول ٹولز کے ساتھ Github، Hubspot اور Liners میں کام کریں گے۔
یہ فیچرز چیٹ جی پی کے ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کو دستیاب ہوں گے۔