پاکستان
16 فروری ، 2012

سندھ سے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال

سندھ سے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال

کراچی … سندھ میں سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ جاری ہے، صوبائی الیکشن کمیشن نے ایک آزاد امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے جبکہ ایم کیو ایم کے عمرخان شیرزئی کے کاغذات نامزدگی اعتراض لگاکر واپس کردیئے۔ سندھ میں جنرل نشستوں پر سینیٹ الیکشن کیلئے پیپلز پارٹی کی جانب سے رضا ربانی، سعید غنی، عاجز دھامرہ، ڈاکٹر کریم خواجہ، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور متبادل امیدوار راشد ربانی جبکہ خواتین کی نشست پر سحر کامران اور ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے جبکہ اقلیتی نشست پر ہری رام کشوری لعل کے کاغذات بھی درست قرارپائے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار سید مصطفی کمال، کنور نوید جمیل، بیرسٹر فروغ نسیم، نسرین جلیل، نائیلہ لطیف، کنور خالد یونس، طاہر حسین مشہدی اور ارشد عبداللہ وہرہ کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے۔ ایم کیوایم کے اقلیتی امیدوار پنجومل بھیل اورعارف مسیح کے کاغذات بھی منظورکر لیے گئے۔مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار مظفر حسین شاہ کے کاغذات بھی درست قرار پائے۔ آزاد امیدوار کی حیثیت سے جمع کرائے گئے غفار قریشی اور یاسمین فرخ کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے ایم کیوایم کے امیدوار عمر خان شیرزئی کے جنرل اور ٹیکنو کریٹ کی نشست کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی اعتراض لگاکر دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے جبکہ ٹیکنوکریٹ کی سیٹ کیلئے آزاد امیدوار منگل داس اروانی کے کاغذات کومسترد کردیا ہے۔

مزید خبریں :