پاکستان
16 فروری ، 2012

دفاعی کمیٹی نے سیکریٹری دفاع اور خارجہ امور کو طلب کرلیا، رضا ربانی

دفاعی کمیٹی نے سیکریٹری دفاع اور خارجہ امور کو طلب کرلیا، رضا ربانی

کراچی … پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی نے نیٹو سپلائی سے متعلق امریکی سفیر کے بیان پر پاکستانی سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری خارجہ امور کو طلب کرلیا ہے۔ کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے کاغذات نامزدگی کی منظوری سے جمہوری عمل کا ایک اور قدم پورا ہوا ہے اور یہ بے نظیر بھٹو کا خواب تھا کہ پاکستان میں اقتدار کی پرامن منتقلی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ بیسویں آئینی ترمیم کی منظوری سے الیکشن کمیشن خودمختار ادارہ بن جائے گا۔

مزید خبریں :