31 اکتوبر ، 2012
کراچی …کراچی کے ضلع شرقی میں واقع لانڈھی کے علاقے شیرپاؤکالونی میں بدھ کی رات نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں،ادھر اے این پی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک شدگان انکے کارکنان تھے۔اس حوالے سے اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی امان لله محسود نے کہا ہے کہ شیرپاؤکالونی میں واقع اے این پی کے دفتر پر حملے کے نتیجے میں اسکے کارکنان جا بحق ہوگئے ہیں۔