01 نومبر ، 2012
اسلام آباد . . . .. پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگلے سال نیا پاکستان بننے والا ہے۔اسلام آباد ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے خلاف میری پالیسی کی وجہ سے پوچھ گچھ کی گئی،ملنگ آدمی ہوں تین چار گھنٹے ائیر پورٹ پر بیٹھنا پڑا تو کوئی بڑی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ واقعے پر نہ صدر اور نہ ہی وزیراعظم نے کوئی بیان دیا۔ تحریک انصاف امریکا میں رجسٹرڈ ہے، پارٹی انتخابات کے لیے امریکا میں کم از کم 7 کروڑ روپے جمع کیے ہیں۔ پارٹی انتخابات کروانا مشکل کام ہے، مگر ہرصورت میں اس مہینے پارٹی انتخابات شروع کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے اختلاف رکھتا ہوں مگر ان کو جب ایئر پورٹ پر روکا گیا تھا تو میں نے اس واقعے کے خلاف بات کی۔