11 فروری ، 2022
کراچی: دو سال سے زیر التوا پائلٹس لائسنس امتحانات شروع کرنے سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مارچ سے پائلٹس لائسنس کے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کےلیے ٹھیکا برطانوی کمپنی کو دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ برطانوی کمپنی نے امتحانات سے متعلق پلان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دے دیا ہے اور ڈی جی سول ایوی ایشن آج پائلٹس لائسنس امتحانات بحال ہونے کااعلان کریں گے۔
واضح رہےکہ پائلٹس کے مشکوک لائسنس کا معاملہ سامنے آنے پر انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے پاکستان سی اے اے پر پائلٹس لائسنس امتحانات پر پابندی عائد کی تھی۔