Time 11 فروری ، 2022
کھیل

محمد نواز پی ایس ایل سے باہر ، آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں شرکت بھی مشکوک

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد نواز انجرڈ ہو کر پی ایس ایل کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔ —فوٹو: فائل
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد نواز انجرڈ ہو کر پی ایس ایل کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔ —فوٹو: فائل 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل  ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد نواز انجرڈ ہو کر ایونٹ کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل محمد نواز کی آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ترجمان کے مطابق بائیں پاؤں میں فریکچر کی وجہ سے محمد نواز ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ محمد نواز کے میچ کے دوران پاؤں پر زور پڑا تھا جس کے بعد فریکچر کی تصدیق ہو ئی۔

واضح رہے کہ آل راؤنڈر محمد نواز آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے شیڈولڈ ہے  لہٰذا محمد نواز کی ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہے۔ 

محمد نواز کی جگہ کوئٹہ نے حسن خان کی خدمات حاصل کرلی ہیں جس کی منظوری ٹیکنیکل کمیٹی نے دے دی ہے۔

مزید خبریں :