01 نومبر ، 2012
کراچی…لاہور اور اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی بسوں کا کرایہ کم کردیا گیا ہے، منی بسوں کا کم سے کم کرایہ 14روپے سے کم کرکے 10روپے کردیا گیاہے۔یہ فیصلہ وزیر ٹرانسپورٹ اختر جدون کی صدارت میں ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ سی این جی سے چلنے والی انٹر سٹی بسوں کے کرایوں میں 20فیصد کمی کی گئی ہے۔