Time 14 فروری ، 2022
پاکستان

کورونا کے دوران کتنے فیصد پاکستانیوں کا حکومت پر اعتماد کم ہوا؟

عالمی وبا کورونا کے آغاز کے بعد 53 فیصد پاکستانیوں کا حکومت پر اعتماد کم ہوا جب کہ 8 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ حکومت پر ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔

 اپسوس پاکستان نے عوام کی آراء پر مبنی سروے جاری کیا ہے جس  میں ایک ہزا ر سے زائد افراد نے حصہ لیا۔

یہ سروے 27 جنوری سے 2 فروری 2022کے درمیان کیا گیا جس میں انکشاف ہوا کہ عوامی اعتما د صرف حکومت پر ہی کم نہیں ہوا بلکہ پاکستانیوں کا معاشرے کے مستقبل ،خود پر ، اپنے مستقبل پر ، اپنی فیملی اور دوستوں پر جب کہ سائنس اور میڈیسن پر بھی بھروسہ کم ہوا ہے۔

اپسوس سروے میں 27 فیصد پاکستانی ایسے تھے جن کا خود پر بھی بھروسہ کم ہوا جب کہ 32 فیصد اپنے مستقبل پر بھی پریشان نظر آئے۔ 

سروے کےمطابق 28 فیصد پاکستانیوں نے سائنس ، 24 فیصد نے میڈیسن کے شعبے، 42 فیصد نے معاشرے کے مستقبل پر بھی شک کا اظہار کیا اور اعتماد کم ہونے کاکہا۔ 

مزید خبریں :