Time 08 فروری ، 2022
پاکستان

63 فیصد پاکستانی احساس راشن پروگرام سے ہی لاعلم نکلے

حکمران جماعت پی ٹی آئی کے متعارف کردہ  پروگرام  احساس راشن پروگرام سے 63 فیصد پاکستانی لاعلم ہیں۔

 پلس کنسلٹنٹ نے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس میں  42 فیصد پاکستانی عوام حکومت کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے ناخوش نظر آئی البتہ 24فیصد  اس اقدام کو اچھا سمجھتے ہیں۔ 

سروے میں  پاکستان کی 63 فیصد عوام نے احساس راشن پروگرام سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب 70فیصد پاکستانی حکومتی ادارےنیشنل اینڈ کمانڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔

البتہ جو افراد این سی او سی کے بارے میں جانتےہیں اس میں سے 72فیصد ادارے کے اقدامات کو اچھاکہتے ہیں جب کہ 4فیصد ادارے کے اقدامات پر منفی رائے رکھتے ہیں۔ 

مزید خبریں :