01 نومبر ، 2012
اسلام آباد…بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف یار محمد رندکو کمرہٴ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ہے، سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف یار محمد رند کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ان کو ٹرائل کورٹ سے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا ہوئی تھی۔ انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی، عدالت نے گرفتاری کا حکم دیدیا۔ سرداریارمحمد رند کے وکیل اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعاکی کہ انہیں سندھ ہاوٴس میں رکھا جائے، جبکہ چیف جسٹس پاکستان نے حکم دیا کہ یار محمد رند کو تھانہ سیکریٹریٹ میں رکھا جائے، قانون سب کے لیے ایک ہے ، امتیازی سلوک نہیں کر سکتے۔