Time 14 فروری ، 2022
پاکستان

کے پی ضمنی بلدیاتی الیکشن: غیر حتمی نتائج میں جے یو آئی سب سے آگے

جمعیت علمائے اسلام ف کو 23 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ فوٹو: فائل
جمعیت علمائے اسلام ف کو 23 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ضمنی الیکشن میں 66 تحصیل اور سٹی کونسلز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف 23 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف 18 نشستیں لے کر دوسرے نمبر پر رہی۔

تحصیل و سٹی کونسلز کی 10 نشستیں آزاد امیدواروں نے جیتیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کو مجموعی طور پر 7 نشستوں پر کامیابی ملی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کو 3 نشستیں ملیں جبکہ تحریک اصلاحات پاکستان اور جماعت اسلامی کو2، 2 نشستیں ملیں اور پاکستان پیپلز پارٹی صرف ایک نشست پر کامیاب ہو سکی۔

مزید خبریں :