Time 14 فروری ، 2022
کھیل

پی ایس ایل: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جیسن روئے پر جرمانہ عائد

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں شامل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارح مزاج اوپنر جیسن روئے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے مطابق گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے  پی ایس ایل 7 کے 20ویں میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر جیسن روئے پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق امپائر کی جانب سے وکٹوں کے پیچھے آؤٹ دیے جانے کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرنے پر جیسن رو ئے پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.21 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق بیٹر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری روشن ماہنامہ کی جانب سے عائد جرمانے کو قبول کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے جیسن روئے کو پہلے اوور میں وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کیا تھا۔

مزید خبریں :