Time 15 فروری ، 2022
پاکستان

لاہور میں مسیحی نوجوان کے قتل کا مقدمہ 9 نامزد اور 200 نامعلوم افراد کیخلاف درج

لاہور کے فیکٹری ایریا میں مسیحی نوجوان کے قتل کا مقدمہ 9 نامزد اور 200 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول کےچچا کی مدعیت میں 9 نامزد اور 200 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیاگیا ہے، مقدمہ قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ ملزمان میں سے ایک نے پرویز مسیح کے سرپر اینٹ مار کر قتل کیا، ملزمان کا سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو سے پتہ چلایا گیا، جیو فینسنگ سے 300 کے قریب موبائل نمبرٹریس کیےگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق 20 افرادکو حراست میں لے لیا گیا ہے اور  ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ گزشتہ روز ویڈیوگیمزپر جھگڑے کے باعث دوگروپوں کے درمیان پیش آیا تھا۔

مزید خبریں :