دنیا
Time 15 فروری ، 2022

دبئی میں کورونا کی پابندیاں آج سے بتدریج ختم کرنے کا اعلان

سماجی سرگرمیوں، تقریبات اور اجتماعات میں بھی مکمل گنجائش کےساتھ شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے— فوٹو: فائل
سماجی سرگرمیوں، تقریبات اور اجتماعات میں بھی مکمل گنجائش کےساتھ شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے— فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی نے آج سے کورونا کی پابندیاں بتدریج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

کورونا کیسز میں کمی کے بعد دبئی حکومت نے 15 فروری سے پابندیاں بتدریج ختم کرنے کا اعلان کیا۔

کورونا پابندیاں ختم ہونے کے بعد دبئی کے سنیماگھروں میں آج سے مکمل گنجائش کےساتھ فلم دیکھنےکی اجازت مل گئی ہے۔

اس کے علاوہ سماجی سرگرمیوں، تقریبات اور اجتماعات میں بھی مکمل گنجائش کےساتھ شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے۔

دبئی حکومت نے مساجد اور گرجا گرہوں میں ایس او پیز کے ساتھ عبادت کی اجازت دے دی ہے۔

مزید خبریں :