Time 16 فروری ، 2022
پاکستان

45 فیصد پاکستانیوں کے نزدیک ملک غلط سمت جارہا ہے: سروے

پاکستان کی 45 فیصد عوام  کی رائے ہے کہ ملک غلط سمت میں جارہا ہے۔

اپسوس پاکستان نے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا  جس میں بتایا گیا ہے کہ  43 فیصد پاکستانی عوام  ملکی سمت کو درست سمجھتی ہے  جب کہ 45 فیصد عوام کی رائے ہے کہ ملک غلط سمت میں جارہا ہے۔

سروے میں  ملکی سمت کو غلط قرار دینے والوں میں مردوں کے مقابلے میں خواتین کی شرح زیادہ ہے۔

سروے کے مطابق ملکی سمت کو درست سمجھنے والوں میں بڑی تعداد 30 سال سے کم عمر جوانوں کی ہے۔

مزید خبریں :