پاکستان
01 نومبر ، 2012

پولیس کسی دباؤ کے بغیر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کام کرے،صدر مملکت

کراچی … صدر آصف علی زرداری نے سندھ پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی دباؤ کے بغیر کام کرے اور دہشت گردوں وجرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرے۔ یہ بات انسپکٹر جنرل سندھ فیاض خان لغاری نے جمعرات کو صدر زرداری کی زیر صدارت منعقد ہونے والے امن وامان کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ صدر نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ کراچی میں کمیونٹی پولیسنگ کا نظام فوری طور پر شروع کیا جائے اور ٹارگیٹڈ آپریشن کو جاری رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صدر نے حکومت کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ گواہوں کے تحفظ کا بل اسمبلی سے جلد منظور کرائے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ مختلف سیکورٹی اداروں نے اجلاس میں صدر کو امن وامان کے قیام کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کیں۔

مزید خبریں :